اسلام آباد: لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آئی جی اسلام آباد کو گمشدگی کے کیس کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری حسیب حمزہ کے لاپتا ہونے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت آج بروز بدھ 14 ستمبر کو ہوئی۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
اس موقع پر بازیاب ہونے والے شہری حسیب حمزہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شہری حسیب حمزہ سے استفسار کیا کہ آپ کو کس نے اغواء کیا تھا ؟ جس پر شہری حسیب حمزہ نے عدالت کو بتایا کہ میری آنکھوں پر پٹی بندھی تھی، میں نہیں جانتا کہ مجھے کس نے اغواء کیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی ٹیکس چوروں کیخلاف منی لانڈرنگ کارروائی درست قرار دیدی