کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم ماہرین کی بجائے کرپشن ماہرین سے مشورے کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات مزاحیہ کن ہیں، اپوزیشن نے اقتدار کیلئے دھاندلی اور چور دروازے استعمال کیے یہ انتخابی اصلاحات نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے کئی ممالک ٹیکنالوجی میں پاکستان سے بہت آگے نکل چکے ہیں،پاکستان میں الیکشن کیلئے پیپربلیٹنگ کا عمل قابل اعتماد نہیں رہا، انتخابی عمل کو جدید طرز پر لانے کی ضرورت ہے۔
اپوزیشن اور الیکشن کمیشنر انتخابی اصلاحات میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ای وی ایم سے اپوزیشن اور الیکشن کمشنر کی دکانوں پر تالے لگ جائیں گے۔
الیکشن کمیشن چاہے تو ای وی ایم کا ماہرین کے ذریعے معائنہ کرسکتی ہے، لیکن الیکشن کمیشن کرپشن کے ماہرین سے مشاورت کررہی ہے، نااہل،نالائق اپوزیشن انتخابات کا سسٹم درست نہیں کرنا چاہتی، جیت گئے تو جشن ہار گئے تو دھاندلی کا رونا رویا جاتا ہے۔
الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن ہونگے تو کوئی بھی اعتراضات نہیں رہیں گے، حکومت ای وی ایم کو اتفاقِ رائے سے پارلیمنٹ میں منظور کرائے گی۔
مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ اور کک بیکس لینے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں، شہباز گل