مریم نواز کیخلاف مقدمات جھوٹے تھے، مقصد سیاست سے باہر نکالنا تھا، نواز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر اپنی صاحبزادی مریم نواز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

نواز شریف نے مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، میرے اور مریم کے خلاف مقدمات کا مقصد سیاسی تھا، مقصد ہمیں سیاست سے باہر نکالنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے دنیا سے پاکستان کے تعلقات خراب کیے۔ فیصل کریم کنڈی

قبل ازیں مریم نواز نے کیس میں بری ہونے پر کہا کہ آج ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی، عدالتی فیصلے پر سب سے پہلے مجھے نواز شریف یاد آگئے۔

انہوں نے نے کہا کہ میری اپنے والد نواز شریف سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ میں نے انہیں آگاہ کیا کہ ہم سرخرو ہوئے۔ نواز شریف میرے والد بھی ہیں اور لیڈر بھی۔ فیصلہ سامنے آنے پر سب سے پہلے ان کی یاد آئی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کالعدم قرار دے دی۔