بارش کے باعث پھسل کر گاڑی دریا میں جا گری، 4افراد جاں بحق

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بارش کے باعث پھسل کر گاڑی دریا میں جا گری، 4افراد جاں بحق
بارش کے باعث پھسل کر گاڑی دریا میں جا گری، 4افراد جاں بحق

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بارش کے باعث پھسل کر گاڑی دریا میں گر گئی، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گاڑی دریا میں گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تاہم رات کا وقت ہونے کی وجہ سیکسی کو پتہ نہ چل سکا۔

پولیس کے مطابق صبح راہ گیروں کی نظر پڑنے پر حادثے کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے دریائے نیلم میں چھون کے مقام سے 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

مزید پڑھیں:پولیس کا مبینہ تشدد، مشتعل شہری نے اپنی ہی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی

گاڑی میں سوار ایک خاتون کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد دریا میں گرنے والی گاڑی میں سوار تھے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جھینگ گاؤں سے بتایا جارہا ہے۔

Related Posts