اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دینے کا فیصلہ ملک میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے سرکاری شعبے میں گندم خریداری کا ہدف 50 لاکھ ٹن مقرر کرنے کی منظوری بھی دی، گندم خریدنے کا ہدف پنجاب، سندھ، بلوچستان کی نئی فصل کے لیے کیا گیا۔
کراچی کے تمام روٹس پر پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں گندم خریداری کیلئے 1160 ارب روپے کی ضرورت ہو گی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے پانی سید خورشید شاہ نے صوبائی وزرا کے ساتھ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں سیم اور دریائے سندھ کے بائیں جانب پانی کی سطح میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور چاول کی کاشت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، شرکا کو بتایا گیا کہ اگر چاول کی کاشت پر پابندی عائد نہیں کی گئی تو زمینیں تباہ ہوجائیں گی۔