تاجر برادری نے ادویات کی قیمتوں میں 14 فی صد اضافے کو مسترد کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے ادویات کی قیمتوں میں 14 فی صد اضافے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، حکومت ادویات کی قیمتوں میں 14 فی صد اضافے کے فیصلے کو فی الفورواپس لے اور پٹرولیم مصنوعات، میں مزیدکمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی و دیگر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی غریب شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں جن کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا اور مہنگی ادویات خریدنا انتہائی مشکل ہو گئے ہیں۔

تاہم اس کے باوجود ایک بار پھر ادویات کی قیمتوں میں مزید 14 فی صد اضافہ کردیا ہے ایسے حالات میں بالخصوص غریب عوام کے لیے ادویہ خریدنا ناممکن ہو جائے گا وہ کہاں سے مہنگے داموں علاج کرائیں افسوس کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولیات بھی ناپید ہو چکی ہے۔

مزید ستم یہ کہ بجلی کے ریٹ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور 100 یونٹ کے بعد فلیٹ ریٹ بڑھ گئے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی ہوشربا قیمتیں آ ئے روز بڑھ جاتی ہیں لیکن جب کمی کا اعلان ہوتا ہے تو صرف 12 روپے کی کمی کی نوید سنائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ صحت نے کراچی میں خطرناک ٹائیفائیڈ کے پیش نظر ہدایات جاری کردیں

حالانکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے اگر یہی صورتحال جاری رہی تو تاجر برادری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی۔