برطانوی حکومت کا کرسمس پر کورونا وائرس کی پابندیاں نرم کرنے پر غور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی حکومت کا کرسمس پر کورونا وائرس کی پابندیاں نرم کرنے پر غور
برطانوی حکومت کا کرسمس پر کورونا وائرس کی پابندیاں نرم کرنے پر غور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:برطانوی حکومت نے کرسمس پر کورونا وائرس سے بچاو کے لیے عائد پابندیاں نرم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی میڈیا نے حکومتی مشیر الوک شرما کے حوالے سے کہا کہ حکومت کرسمس پر وبائی مرض کی روک تھام کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی پر غور کررہی ہے۔

حکومتی مشیر کے مطابق کوشش ہے لوگ کرسمس کی خوشیاں ممکنہ حد تک معمول کے مطابق منائیں، کسی نتیجہ پر پہنچنا ابھی بہت جلد ہوگا۔بزنس سیکریٹری الوک شرما نے مزید کہا کہ میں بھی کرسمس پر اپنے خاندان سے ملنا چاہتا ہوں، حتمی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کیسز میں کمی کی بنیاد پر ممکن ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کو کرسمس کے موقع پر پابندیوں میں نرمی پر بڑی تقریبات نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق اس موقع پر لوگوں سے کہا جائے گا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بجائے کار وغیرہ پر سفر کریں۔

مزید پڑھیں: کورونا نے کراچی میں قیامت ڈھا دی، ایک دن میں 15مریض لقمہ اجل

Related Posts