ممنئی: بھارتی میڈیا نے اپنی نالائقی اور بوکھلاہٹ سے ساری دنیا کو حیران کردیا۔
بھارتی نیوز اینکرز کے پہلے بھی کئی ایسے پروگرامز وائرل ہوچکے ہیں جن میں وہ اپنے پروگرام کے موضوع کی لاعلمی اور پروگرام کے دوران بدتمیزی کی وجہ سے مشہور ہوگئے۔
ماضی میں ایسے کئی اینکرز کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جنہوں نے پروگرام میں آکر صرف اسکرپٹ پڑھا چاہے وہ جھوٹا ہو یا سچا۔
اس بار بھی یہپی ہوا، انڈین چینلز کے ٹائمز ناؤ کے ایڈیٹر انچیف راہول شیوشنکر، یوکرین کے صحافی کو امریکی سمجھ کر چیختے چلاتے رہے، آخر تنگ آ کر امریکی مہمان نے نشاندہی کی تو اینکر بولے، میں آپ سے نہیں میک ایڈمز سے مخاطب ہوں، جس پر امریکی مہمان نے بتایا وہی میک ایڈمز ہیں۔
This is magnificent. It makes no sense until it makes perfect sense. Nobody outside Indian TV can produce this level of chaos. https://t.co/0HJtafL2CX
— Stanley Pignal (@spignal) March 3, 2022