اسمبلی ایک ماہ کے اندر اپنی مدت مکمل کر کے تحلیل ہو جائے گی، خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسمبلی ایک ماہ کے اندر اپنی مدت مکمل کر کے تحلیل ہو جائے گی، خواجہ آصف
اسمبلی ایک ماہ کے اندر اپنی مدت مکمل کر کے تحلیل ہو جائے گی، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اسمبلی اپنی مدت مکمل کر کے تحلیل ہو جائے گی،الیکشن کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مشترکہ یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد قوم کو 5 سال بعد اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہزاروں ارب روپے کی بجلی، گیس اور ٹیکس چوری ہوتا ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک معاشی طور پر دربدر ہوتا رہے گا، ایسے ایسے شہر ہیں جہاں 82 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاست دانوں نے بیشمار غلطیاں کیں، اسٹیبلشمنٹ نے بھی غلطیاں کیں لیکن کسی پارٹی کا کوئی ورکر مفرور ہوتے نہیں دیکھا جس طرح ان کے لیڈران مفرور ہوئے، سیاسی ورکر عزت آبرو سے گرفتار ہوتا ہے تو اس کی چادر و چار دیواری کا تقدس بھی رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے اس کی حکومت گئی، اس نے ریاست کو للکارا، دیکھیں اس کے ٹارگٹ کیا تھے، اس شخص نے دفاع کے ضامن ادارے کو للکارا۔

مزید پڑھیں:پاکستان دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف

خواجہ آصف نے کہا کہ مشکل حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی، ہمارے پاس چوائس تھی کہ فوری حکومت سنبھالتے ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے، اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا، ایک ماہ کے اندر اسمبلی مدت پوری کر کے تحلیل ہو جائے گی۔

Related Posts