آرمی چیف آج سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف آج سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے
آرمی چیف آج سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:
ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 983 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں سے ملاقات کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 983 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے

دوسری جانب بدترین سیلاب اوربارش نے پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع کردیا۔ بلوچستان میں طوفانی بارش کے بعد ایران، ترکی اور افغانستان کیساتھ تجارت معطل ہوگئی ہے۔

بارش کے بعد ترکی، ایران اور افغانستان کے درمیان رابطہ پل بھی ٹوٹ گیا اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے اور بابو سر روڈ بند ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے چونتیس اضلاع پانی میں ڈوبے ہیں، ریلوے ٹریک بند ہیں اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں ہیں۔سیلاب سے تباہی کے بعد ایران، ترکی اور افغانستان سے تجارت متاثر ہوئی ہے ۔

Related Posts