قیامت خیز زلزلے میں مراکش کے قدیم مدینہ شہر کو بھی شدید نقصان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراکش میں زلزلے سے مدینہ نامی قدیم شہر کو بھی نقصان پہنچا ہے جہاں ایک تاریخی مسجد کے منہدم ہونے کے خدشات ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ساتھ صارف نے لکھا کہ 7 اشاریہ ایک شدت کے شدید زلزے کے باعث تاریخی کتبیہ مسجد منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔ ویڈیو میں مسجد کے بلند منار کو زلزلے سے ہلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کتبیہ مسجد 1147 میں قائم کی گئی تھی جو مدینہ میں واقع ہے۔ مدینہ کو موجودہ دور میں مراکش (Marrakesh) شہر کا حصہ ہی تصور کیا جاتا ہے۔

یہ مسجد کتبیہ اس لیے کہلاتی ہے کیونکہ اس کے نیچے کتابوں کی دکانیں تھیں۔ اس زمانے میں مراکش میں لکھنے پڑھنے کا شوق انتہا درجے تک پہنچا ہوا تھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کتابوں کی ان دکانوں کی تعداد250 تھی۔ اس مسجد کا مینار 69 میٹر (221 فٹ) بلند ہے۔

 

 

واضح رہے کہ مراکش (Morocco) میں 6 اشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 296 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے باعث متعدد قدیم عمارتیں اور رہائشی مکانات زبین بوس ہونے کے علاوہ کئی گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں۔

Related Posts