سولہواں 5روزہ عالمی کتب میلہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیرہو گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سولہواں 5روزہ عالمی کتب میلہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیرہو گیا
سولہواں 5روزہ عالمی کتب میلہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیرہو گیا

کراچی: سولہواں 5روزہ عالمی کتب میلہ پیر کو کراچی ایکسپو سینٹرمیں کامیابی کیساتھ اختتام پذیرہو گیا،کورونا کے فوری بعد مذکورہ بک فیئر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ثابت ہو ا۔

ایونٹ میں قومی و صوبائی وزراء، سیاسی،مذہبی،سماجی،تعلیمی و ادبی شخصیات، پاکستان میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں،طلبہ و طالبات سمیت لاکھوں افرادنے کتب میلے کا دورہ کیا اور اپنی پسند کی کتابوں میں دلچسپی لی۔

کراچی انٹر نیشنل بک فیئر2021ء کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کیا تھاجبکہ دیگر مہمانوں میں سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق، ادیب و فنکار انور مقصود، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور ادیبہ فاطمہ حسن بھی موجود تھے۔

بک فیئر کے دوسرے دن صوبائی وزیر صحت عذرا پیچو ہو،ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی رؤ ف صدیقی جبکہ تیسرے دن وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، سابق سینیٹر جاوید جبار اور آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین طارق شاہ نے کتب میلے کا دورہ کیا تھا۔

چوتھے دن سیکریٹری سیاحت و ثقافت عبدالرحیم سومرو، سندھ یائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکریٹری معین الدین، ایم کیو ایم کے رہنما عامر چشتی اور ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کی رجسٹرار رفعیہ جاوید نے کتب میلے کا خصوصی دورہ کیا جبکہ مختلف سیاسی،مذہبی،ادبی،تعلیمی شخصیات کی آمد کا سلسلہ پانچوں دن جاری رہا۔

بین الاقوامی کتب میلے میں شریک مہمانوں اور شرکاء سمیت شہریوں نے کتب میلے کے بہترین انتظام پر میلے کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کے میلے ہر چھ ماہ میں ہونے چاہئیں۔ کتب میلے کے دوران ویلکم پبلشرز، چلڈرن پبلشرز اور ایم کے پبلشرز سمیت دیگر پبلشرز کے اسٹالوں پرطلباؤطالبات اور شہریوں کا غیر معمولی رش رہا۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں 30 دسمبر 2021سے 03جنوری 2022تک ہونیوالے کتب میلے میں 330 سے زائد اسٹال لگائے گئے تھے جبکہ عالمی کتب میلے میں 17 ممالک کے تقریباً 40 اداروں نے حصہ لیا،پاکستان بھر سے 136 نامور پبلشرز نے بھی اسٹالز لگائے۔

کتب میلے میں نا صرف پاکستان بلکہ ہندوستان، ترکی، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے پبلشنگ ادارے بھی شریک تھے، میلہ میں اردو، سندھی، فارسی، پنجابی، گجراتی سمیت ملک بھر میں بولی جانے والی زبانوں کے علاوہ انگریزی اور دیگر زبانوں کی کتابوں اور رسائل میں عوامی دلچسپی دیکھنے میں آئی، عوامی داخلہ کے اوقات کار صبح 10 بجے سے لے کر رات 9بجے تک تھا۔

مزید پڑھیں: عالمی کتب میلے کے تیسرے روز بھی ہزاروں شائقین کی شرکت

نمائش کے آخری دن 50سے زائد پبلشرز نے کتابیں 60فیصد تک رعایت میں دیں۔منتظمین نے بچوں کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا تھا جس میں بچوں نے پرجوش انداز میں حصہ لیا۔ ایکسپو سینٹر میں اے ٹی ایم موبائل بس کی سہولت بھی موجود تھی تاکہ شہریوں کو رقم کے حوالے سے پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

Related Posts