اسلام آباد: وفاقی ادارۂ شماریات (پی بی ایس) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال (2021-22) کے پہلے نو مہینوں کے دوران ٹیکسٹائل اشیاء کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارۂ شماریات نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردئیے۔ جولائی تا مارچ (2021-22) میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 14,242.623 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا مارچ (2020-21) میں 11,355.465 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 25.43 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔
بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان