خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی استعداد میں قابلِ قدر اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی استعداد میں قابلِ قدر اضافہ
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی استعداد میں قابلِ قدر اضافہ

پشاور:صوبہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی استعداد بہتر ہو گئی  جبکہ صوبائی حکومت کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران ٹیسٹس کی استعداد میں قابلِ قدر اضافہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ گزشتہ 10 روز کے بعد خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس کے جتنے ٹیسٹ ہوئے ہیں وہ گزشتہ دنوں کی مجموعی تعداد سے دو گنا زیادہ ہیں۔

وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ اب تک صوبہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے  18 ہزار 500 ٹیسٹس ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1 ہزار 52 ٹیسٹ کیے گئے۔

صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ گزشتہ 45 روز کے دوران صوبے میں ٹیسٹس کی گنجائش کو صفر سے 1500 تک لایا گیا ہے تاکہ وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل تیز کیاجاسکے۔ 

Related Posts