مجھے داڑھی کی وجہ سے عالمی کرکٹ سے باہر کیا گیا۔سابق کرکٹر شبیر احمد کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے داڑھی کی وجہ سے عالمی کرکٹ سے باہر کیا گیا۔سابق کرکٹر شبیر احمد کا انکشاف
مجھے داڑھی کی وجہ سے عالمی کرکٹ سے باہر کیا گیا۔سابق کرکٹر شبیر احمد کا انکشاف

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں باؤلنگ ایکشن کی بجائے داڑھی کی وجہ سے عالمی کرکٹ سے باہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے کہا کہ مجھے انٹرنیشنل کرکٹ سے آؤٹ کرنے کی وجہ باؤلنگ ایکشن نہیں بلکہ داڑھی تھی۔

اپنے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر کیے جانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے کہا کہ 2007ء میں کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے مجھے داڑھی صاف کرنے کا کہا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ داڑھی صاف نہیں کرو گے تو مزید نہیں کھیل سکتے۔ میں نے جواب دیا کہ سنت پر کرکٹ قربان کردوں گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزامات لگانے والی خاتون حامزہ اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہیں، تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر حامزہ مختار نامی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے تاہم تفتیشی افسر نے گزشتہ روز رپورٹ سیشن کورٹ میں جمع کرادی۔

مزید پڑھیں: خاتون بابر اعظم پر سنگین الزامات ثابت کرنے میں ناکام، رپورٹ جمع

Related Posts