ٹیسلا نے کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ہولڈنگز کو فروخت کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیسلا نے کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ہولڈنگز کو فروخت کردیا
ٹیسلا نے کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ہولڈنگز کو فروخت کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کی مشہور الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے اپنی کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ہولڈنگز کو فروخت کردیا۔

خیال رہے کہ پچھلے سال ٹیسلا نے بٹ کوائن میں بڑی سرمایہ کاری کا انکشاف کیا تھا، تاہم اب اُس نے کرپٹو کرنسی کی اپنی زیادہ تر ہولڈنگز فروخت کردی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی نے کہا کہ اُس نے بٹ کوائن کے تقریباََ 75 فیصد سرمایہ فروخت کردیا ہے، جس کی مالیت 2 ارب ڈالر تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی اپنے معاہدے سے اس لیے پیچھے ہٹ رہی ہے کیونکہ اِس سال کرپٹو کرنسی کی قدر 50 فیصد سے نیچے گرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر کی درخواست پر عدالت نے اکتوبر میں سماعت مقرر کرلی

واضح رہے کہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ہیں جو کہ حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

 ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد ٹوئٹر کی جانب سے  ان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے داخل کی گئی درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی تھی کہ ستمبر میں 4 روزہ ٹرائل کے ذریعے معاملے کا فیصلہ سنایا جائے، تاہم ایلون مسک کی قانون ٹیم کی جانب سے ٹوئٹر کے ایسے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے سماعت اگلے برس کے آغاز تک ملتوی کرنے کی استدعاکی گئی تھی۔ 

Related Posts