دہشت گرد کورونا وائرس سے عوام کی مشکلات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گرد کورونا وائرس سے عوام کی مشکلات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ
دہشت گرد کورونا وائرس سے عوام کی مشکلات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی عوامی مشکلات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور بنیاد پرستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس سے جو مشکلات پیدا ہوئیں، ان کا فائدہ اٹھا کر دہشت گرد بنیاد پرستی کو فروغ دے رہے ہیں اور نئے افراد کو اپنے گروہ میں شامل کرکے دہشت گردی میں اضافہ چاہتے ہیں۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایک طرف فاشسٹ نازی اور بنیاد پرست سفید فام افراد نسل پرستی کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ سازش پرست عناصر اور دیگر کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے تاکہ دنیا بھر میں دہشت گرد کورونا وائرس کا فائدہ اٹھا کر جس تقسیم کو فروغ دے رہے ہیں اس کا مقابلہ کیا جاسکے اور شدید نوعیت کی انتہا پسندی سے نمٹا جائے۔ 

یہ بھی  پڑھیں: مسلمانوں کے خلاف 3  اشتعال انگیزیاں سازش ہیں۔شہریارآفریدی

Related Posts