جنوبی وزیرستان میں دہشگردوں کا حملہ، پاک فوج کا افسر شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی وزیرستان میں دہشگردوں کا حملہ، پاک فوج کا افسر شہید
جنوبی وزیرستان میں دہشگردوں کا حملہ، پاک فوج کا افسر شہید

وزیرستان: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران پاک فوج کے ایک افسر شہید ہوگئے۔ مذکورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شاکائی میں دہشتگرد موجود ہیں۔ جس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے رات کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھنے کیلئے پٹرولنگ کی جارہی تھی۔

پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی پٹرولنگ کے دوران گزشتہ روز دہشتگردوں نے پٹرولنگ پارٹی پر شدید فائرنگ کردی جس کے جواب میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں پاک فوج کے کیٹپن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق کیپٹن عبداللہ ظفر شہید کی عمر 25 سال تھی اور وہ کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تعلق رکھتے تھے۔ مذکورہ افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید، 4 زخمی

Related Posts