معاشی ترقی میں صنعت کار اور تاجر کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، گورنرسندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاشی ترقی میں صنعت کار اور تاجر کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، گورنرسندھ
معاشی ترقی میں صنعت کار اور تاجر کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، گورنرسندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ معاشی ترقی میں صنعت کار اور تاجر برادری کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اس ضمن میں کورنگی صنعتی علاقہ ملک بالخصوص شہر کراچی میں ایک خاص مقام رکھتا ہے یہ صنعتی علاقہ کثیر تعداد میں لوگوں کو روزگار اورخطیر ریوینیو سرکاری خزانے میں بھی جمع کرارہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ بلاشبہ مضبوط اور متوازن معیشت کے بغیر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ ملکی ترقی میں صنعتوں کا کردار مضبوط معیشت کی بنیاد ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کراچی کی ترقی کے لیے1100 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا شہر کی ترقی کے لئے ماضی میں کبھی اس قدر سنجیدہ کوششیں دیکھنے کو نہیں ملیں اس پیکیج سے شہر کے دیرینہ مسائل یعنی فراہمی و نکاسی آب، نالوں، ٹرانسپورٹ اور سالڈ ویسٹ کانظام بہتر ہو جائے گااس ضمن میں سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل کر کراچی کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

شہر کے دیرینہ مسائل کے حل میں کے فور، کراچی سرکلر ریلوے اور گرین لائن منصو بہ کی تکمیل سے مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے باعث کورونا کنٹرول اور معیشت میں توازن پیدا ہواآج دنیا تسلیم کررہی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی بہتر تھی جس کی وجہ سے پاکستان کورونا کنٹرول میں تیسرا بڑا ملک بن کر ابھرا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کی پالیسی کی دنیا بھرمیں تعریف ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی صنعتی و معاشی ترقی وہاں کی قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے صنعتوں کا پہیہ چلنے سے صوبہ کی ہی نہیں ملکی معاشی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی اس وقت اشد ضرورت ہے کہ ایکسپورٹ میں اضافہ اور امپورٹ میں کمی ہو تاکہ تجارتی خسارہ کم ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں شہر کی ترقی اہم ترجیحات ہیں صنعتوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گااس ضمن میں صنعتوں کے ایف بی آر اور ای او بی آئی سے مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پر کنٹرول کے بعد برآمدات بڑھنے کے عمل کو جاری رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے وزیر اعظم اس ضمن میں پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے دور رس اقدامات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا کی تیسری بڑی ایکس چینج بن چکی ہے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور وہ ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا 16ہزار ایکڑ اراضی پر محیط ہے جس میں 4,500 سے زائد انڈسٹریل یونٹ قائم ہیں، اس علاقہ کی اہمیت اس وجہ سے بھی اہم ہے کہ یہاں پر پاکستان کی دو بڑی آئل ریفائینریز،چمڑے، گارمنٹ ایکسپورٹ فیکٹریاں، فارما انڈسٹریز بھی موجود ہیں۔

Related Posts