کراچی میں دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات
سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات

کراچی: کراچی میں دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگے ،شہر میں حالیہ وارداتوں میں کالعدم جماعت اور سیاسی جماعت کے سلیپر سیل کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں ایک بار پھر سے ٹارگٹ کلرز نے وارداتوں کا آغاز کردیاہے،چند دنوں کے دوران ایک مرتبہ پھر سے دہشت گردی کے واقعات زور پکڑنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر میں سلیپر سیل ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں۔کراچی کے علاقے خداداد چورنگی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر غوث عالم زخمی ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکار کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کی کو شش کی گئی تھی۔

زخمی اہلکار غوث عالم کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں،سائوتھ زون میں ہونے والے تمام اہم واقعات کی تفتیش سمیت لیاری گینگ وار کے کارندوں کے کیسز کی تفتیش کررہا تھا ۔

دوسری جانب کچھ دن قبل لانڈھی میں فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شہید ہوا۔بلدیہ میں رینجرز اہلکار میر افضل جان کی بازی ہار گیا۔عزیر آباد میں پی ٹی آئی کا ورکر آصف کو قتل کیا گیا تھا۔نارتھ کراچی میں مقابلہ کے دوران پولیس اہلکار شامیر جان سے گیا۔

گلشن اقبال میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے عسکری حیدر نامی ڈاکٹر کو بھی قتل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم جماعت کے ارکان شامل ہیں۔

Related Posts