دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد کے وقت کو خاص قرار دے دیا۔
شعیب اختر اور ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز دبئی میں دیگر قومی کرکٹرز کی فیمیلز کے ہمراہ اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تیسری سالگرہ منائی۔
اذہان کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں،جن میں اْنہیں کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر ثانیہ مرزا جذباتی ہوگئیں انہوں نے لکھا کہ میری کْل کائنات کو سالگرہ مبارک ہو۔ثانیہ مرزا نے لکھا کہ آج سے 3 سال قبل، میں آپ کی ماں کے طور پر دوبارہ پیدا ہوئی اور یہ تین سال میری زندگی کے سب سے خوبصورت رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا کا پاک بھارت میچ کے دن ’غائب‘ ہونے کا فیصلہ