حرمین شریفین کے نگران ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد حرام اور صحن مطاف میں زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے ان میں دس ہزار چھتریاں تقسیم کی گئیں۔
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایت پر زائرین کی مہمان نوازی کے طور پر چھتریاں تقسیم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
توشہ خانہ کیس کیا ہے اور اس مقدمے میں کب کیا ہوا؟
صدارت عامہ کی ڈویلپمنٹل یوتھ کونسل کے سربراہ نے وضاحت کی کہ یہ اقدام مسجد حرام میں آنے والے زائرین اور عمرہ ادا کرنے والوں کو سکون فراہم کرنے اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام کی امدادی ایجنسی برائے سماجی امور نے بیت اللہ کے زائرین کی خدمت، بہترین اور معیاری سماجی خدمات فراہم کرنے، تحائف کی تقسیم، ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے سہولیات کا ایک پیکج متعارف کرایا گیا ہے جن میں چھتریوں کی تقسیم بھی شامل ہے۔