لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، کمسن بچی شہید ہو گئی۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باگسر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی
باگسر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی
آئی ایس پی آر کے مطابق  لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ایک 13 سالہ بچی شہید جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ 
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ  (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق ، بھارتی فورسز نے گزشتہ شب کنٹرول لائن کے ساتھ ہی حاجی پور اور بیڈوری سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی شروع کردی۔
شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) بیان کے مطابق  کہ بیدوری سیکٹر کے مینسر گاؤں میں بھارتی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے باعث ایک 13 سالہ بچی اقراء شبیر نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ اس کی ماں اور ایک 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔
کنٹرول لائن (ایل اوسی) کے پار بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین  کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایل او سی (لائن آف کنٹرول) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے نتیجے میں 1 خاتون سمیت 4 معصوم شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ 1 شہری زخمی بھی ہوا۔

تین روز قبل  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی ایس پی آر کہا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب نکیال اور بگسر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔

مزید پڑھیں:لائن آف کنٹرول پرفائرنگ سے1 خاتون سمیت 4 شہری شہید

Related Posts