گجرات: شاپنگ مال میں آگ سے جھلس کربچی سمیت2افرادجاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gujrat fire
گجرات: شاپنگ مال میں آگ سے جھلس کربچی سمیت2افرادجاں بحق

پنجاب کے شہر گجرات کے بھبھرروڈ پرواقع شاپنگ مال میں لگی آگ سےجھلس کر بچی سمیت 2افرادجاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
گجرات میں کثیرالمنزلہ شاپنگ مال میں لگی آگ بے قابوہوگئی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 12لہ بچی جھلس کرجاں بحق ہوگئی جبکہ 5 افرادزخمی بھی ہوئے۔
13فائربریگیڈ کے100اہلکارآگ بجھانے میں مصروف رہے ،آگ پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ شاپنگ سینٹرمیں پھنسے 50 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے،دھویں سے متاثر ہونے والے افراد کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
آگ شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتےبالائی منزل کی طرف پھیلنے لگی اورپوری عمارت دھویں سے بھرگئی۔
آگ سے 30 دکانیں، 60 فلیٹس اور 20 سے زائد کاریں لپیٹ میں آ گئیں اور کروڑوں کے نقصان کا تخمینہ بتایا جا رہا ہے، آگ بجھانے کیلئے گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سے ریسیکو کی گاڑیوں نےحصہ لیا۔
شاپنگ مال کی انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا لگائی گئی، تاحال معلوم نہ ہو سکا۔

Related Posts