ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائے گی، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Justice Umar Ata Bandial appointed Acting Chief Justice of the Supreme Court
ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے حوالے سے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائے گی،انہوں نے کہا کہ تعیناتی پر ہونے والی قیاس آرائیاں درست نہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں موجودہ بننے والی صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیاگیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے، عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو شرکت کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر ہونے والی قیاس آرائیاں درست نہیں، اس میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائے گی۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،سرمایہ کار حکومتی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور خواجہ جلال الدین رومی نے ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم کو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، فواد چوہدری

ملاقات میں بلوچستان میں آرگینک کپاس کی موجودہ استعداد کے حوالے سے گفتگو ہوئی،مزید وزیرِ اعظم کو نئی ٹیکسٹائل پالیسی پر پیش رفت اور اسکے جلد نفاذ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،سرمایہ کار حکومتی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Posts