بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا خان کی فلم ‘دی آرچیز’ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔
فلم میں سہانا خان بطور ویرونیکا لاج، اگستیہ بطور آرچی اینڈریوز، خوشی بطور بیٹی کوپر اور ویدانگ رینا بطور جگ ہیڈ جونز نظر آئینگے۔
ان چاروں کو نو عمروں کے طور پر دکھایا گیا ہے لیکن امریکی ڈرامے کے برعکس اس میں تھوڑی دیسی جھلک بھی نظر آئیگی۔
فلم کے ٹیزر سے ایسا لگتا ہے کہ کہانی سات دوستوں کے گرد گھومے گی بعدازاں اس فلم کی کاسٹ میں ڈاٹ، مہر آہوجا، ویدانگ رینا اور یووراج مینڈا بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیئرز کی غلط بات جونیئرز کے مستقبل کو بھی تباہ کرسکتی ہے، عروہ حسین