احسن خان اور عائشہ عمر کی رومانوی فلم ’رہبرا‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن خان اور عائشہ عمر کی رومانوی فلم ’رہبرا‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوگیا
احسن خان اور عائشہ عمر کی رومانوی فلم ’رہبرا‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کے خوش شکل اداکار احسن خان اور دلکش اداکارہ عائشہ عمر کی رومانوی فلم ’رہبرا‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوگیا ہے۔

فلم رہبرا کی  شوٹنگ 2016 میں شروع کی گئی تھی اور 2017 تک ٹیم نے اس کا 95 فیصد کام مکمل کرلیا تھا مگر مختلف وجوہات کی بنا پر فلم کی مزید شوٹنگ، ایڈیٹنگ اور نمائش پانچ سال تک موخر ہوتی رہی۔

فلم ’رہبرا‘ میں عائشہ عمر اور احسن خان کو رومانوی جوڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے، تاہم ایسا بھی لگ رہا ہے کہ عائشہ عمر پہلے کسی اور سے محبت کرتی تھیں۔ خیال رہے کہ اس فلم کا پہلا گانا حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔

 فلم کی ہدایات امین اقبال نے دی ہیں جب کہ اسے سارا افضل نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں صبا فیصل اور سینیئر اداکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہارر ویب سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ کا ٹیزر جاری، احد رضا میر کی غیر موجودگی پر سوالات اُٹھ گئے

 فلم ’رہبرا‘ کی شوٹنگ پاکستان کے تقریبا چاروں صوبوں میں کی گئی ہے، اس کے گانے اور رومانوی سین کراچی سے لے کر لاہور اور قصور سے لے کر کوئٹہ تک فلمائے گئے ہیں۔

Related Posts