ٹیچر کی 16 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، تحقیقات کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیچر کی 16 بچوں کے ساتھ زیادتی، تحقیقات کا آغاز
ٹیچر کی 16 بچوں کے ساتھ زیادتی، تحقیقات کا آغاز

تونس سٹی: تونس میں ایک سرکاری اسکول میں ایک اسکول ٹیچر کی جانب سے 16 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے نے ملک میں ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق استاد نے ایک سرکاری تعلیمی ادارے میں 8 سے 12 سال کے 16 بچوں کو جنسی زیادی کا نشانہ بنایا، مذکورہ ٹیچر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مذکورہ واقعے کے بعد ا سکولوں میں بچوں کو بھیجنے والے والدین خوف میں مبتلا ہیں، یہ واقعہ دارالحکومت کے جنوب مشرق میں واقع صفاقس گورنریٹ میں پیش آیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ مارچ سے اب تک 16 بچوں کی کیسز کی سماعت ہوئی اور ان میں سے 9 کی شکایات کے حوالے سے تفتیشی مقدمات کھولے گئے ہیں۔

حالیہ برسوں میں تونس میں بچوں کے خلاف جنسی حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، 2021 میں جاری کیے گئے سرکاری اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ بچپن سے متعلق حکام کو بچوں سے متعلق 18 ہزار شکایات ملی تھیں۔جن میں سے 11 فیصد جنسی حملوں کے واقعات سے متعلق شکایات تھیں۔

مزید پڑھیں:شکارپور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

ماہر عمرانیات محمد زارعی کا کہنا ہے کہ یہ اعلان کردہ اعداد و شمار غلط ہیں اور حقیقت کی عکاسی نہیں کر رہے۔ جرائم کی اصل شرح اس سے کہیں زیادہ ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ معاشرے میں سکینڈل کے خوف سے خاموش رہنے میں عافیت سمجھتے ہیں اور اس قسم کے معاملات کو منظر عام پر نہیں لاتے۔

Related Posts