راولپنڈی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی گھناؤنی کوشش، معلم گرفتار،مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں معلم 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی گھناؤنی کوشش پر گرفتار
راولپنڈی میں معلم 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی گھناؤنی کوشش پر گرفتار

راولپنڈی میں 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی گھناؤنی کوشش کرنے والے معلم کو گرفتار کر لیا گیا، درندہ صفت ملزم بچی کے گھر قرآنِ پاک پڑھانے آیا کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کی گرفتاری راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں عمل میں لائی گئی۔ قاری رضوان نامی ملزم نے 6 سالہ بچی کے گھر میں قرآنِ پاک پڑھانے کے بہانے کمرے کا دروازہ بند کیا اور نازیبا حرکات شروع کردیں جس پر بچی نے شور مچادیا۔

بچی کی والدہ نے اپنی بیٹی کی آواز پر کمرے کا دروازہ زور سے کھٹکھٹانا شروع کردیا جس پر ملزم قاری رضوان موقعۂ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم بچی کی والدہ نے 15 پر پولیس کو اطلاع دے دی کہ میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ 

اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے قاری رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج ہوا۔ ملزم کی گرفتاری موبائل فون کی لوکیشن سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزم اِس وقت حوالات میں بند ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں مضبوط کیس کے ساتھ پیش کریں گے تاکہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ہم بچوں سے زیادتی کے معاملات کے حوالے سے کسی قسم کی پس و پیش پر یقین نہیں رکھتے۔ ایسے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوانے کیلئے بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

  یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، قاتل ملزمہ میمن گوٹھ سے گرفتار

Related Posts