ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی 2023 کی بہترین شخصیت قرار دیدی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی 2023 کی بہترین شخصیت قرار دیدی گئیں
ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی 2023 کی بہترین شخصیت قرار دیدی گئیں

معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 33 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو 2023 کی بہترین شخصیت قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، جس کے نتیجے میں ٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئیں ہیں۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے لیے 2023 بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے، ٹائم میگزین نے پرسن آف دی ائیر کے لیے باربی، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراسیکیوٹرز اور دیگر کو شارٹ لسٹ کیا تھا، مگر یہ اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے حصے میں آیا۔

اسی طرح دنیا بھر میں Spotify کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی آرٹسٹ کا اعزاز بھی ان کے نام رہا تھا۔ان کے Eras ٹور پر جاری ہونے والی فلم نے بھی دنیا بھر سے 25 کروڑ ڈالرز کے قریب بزنس کیا تھا۔

لڑکیوں کو کتنے سال کے شخص سے شادی کرنی چاہئے؟ صبا فیصل نے بتادیا

اس سے قبل پیپل میگزین نے بھی ٹیلر سوئفٹ کو اسی طرح کے اعزاز سے نوازا تھا جبکہ فوربز نے انہیں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کی طاقتور ترین خاتون قرار دیا تھا۔

Related Posts