رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سگریٹ انڈسٹری سے ٹیکس وصولی میں 26 فیصد اضافہ ہوا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سگریٹ مینوفیکچررز سے ٹیکس کی وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد بڑھ کر ساڑھے 83 ارب روپے ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکس وصولی میں اضافے کی وجہ تمباکو کے شعبے میں ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے متعارف کرائے گئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کو سمجھا جارہا ہے۔

یہ اعدادوشمار سگریٹ انڈسٹری میں اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں بتائے گئے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد اور دیگر سینیئر حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

روپیہ ایک ڈالر کے مقابلے میں 30 روپے تک گرا

واضح رہے کہ تمباکو کے شعبے میں ٹی ٹی ایس یکم جولائی 2021 کو متعارف کرایا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے کوئی ڈیٹا شیئر نہیں کیا گیا کہ ٹریکنگ سسٹم کی وجہ سے سگریٹس کی تعداد میں بھی کوئی اضافہ ہوا ہے یا نہیں۔

آمدنی میں اضافہ بنیادی طور پر 2 عوامل کی وجہ سے ہوا ہے، گزشتہ بجٹ میں سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا تھا۔

ایک باضابطہ اعلان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ سگریٹ کی اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے علاوہ تمباکو کی غیر قانونی نقل و حمل کو روکنے کے لیے بھی فوری اقدامات کریں۔

اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ زیادہ تر سگریٹ فیکٹریوں نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کردیا ہے جس کی وجہ سے ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

Related Posts