طارق لطیف اسلام آباد میں پارکنگ کے غیر قانونی ٹھیکے الاٹ کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد سے سنگین بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات پر ہٹائے گئے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریونیو/ایڈمن ایچ آر میاں طارق لطیف کا ایک اور کارنامہ ،کروڑوں روپے محصولات وصول کرنےوالے اثاثے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے حوالے کر گئے۔

میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد سے سنگین بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات پر ہٹائے گئے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریونیو/ایڈمن ایچ آر میاں طارق لطیف کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریونیو/ ایڈمن/ایچ ار کی طرف سے 14 اگست 2019 کو مختلف یونین کونسلز سے پروفیشنل ٹیکس اور پارکنگ فیس وصولی کیلئے اخبارات میں اشتہار دیا گیا ۔پیپرا رولز کے مطابق مذکورہ اخبار اشتہار میں نیلامی کیلئے مختلف یونین کونسلز کی حدود سے پارکنگ فیس،انٹری فیس اور پروفیشنل ٹیکس وصولی کیلئے پیشکشیں طلب کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ریونیو/ایڈمن/ایچ ار نے بھاری رشوت کے عوض پرائیویٹ ٹھیکیداروں سے ملکر اخبار اشتہار میں نیلام کئے گئے اثاثوں سے زائد مقامات سے ٹیکس جمع کرنے کا ورک آرڈر جاری کر کے کروڑوں روپے محصولات وصول کرنےوالے اثاثے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے حوالے کر دیئے۔

غیر قانونی اقدامات پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد حمزہ شفقات، چیف آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر اور موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمن/ ایچ آر لئیق زمان معنی خیز خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے نثار کو ن لیگ، اعتزازکوپی پی، حافظ حسین، مولانا شیرانی کو مجلس عمل کے ارکان توڑنے کا ٹاسک دیدیا

یاد رہے سابق ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے 20 سال سے ایم سی آئی میں تعینات سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ایچ آر/ریونیو میاں طارق لطیف کو کرپشن کے سنگین الزامات پر عہدے سے ہٹا یا تھا ۔

میاں طارق لطیف کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سی ڈی اے کے مخصوص طاقتور ٹولے نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریونیو کی پوسٹ ہی ختم کر دی تھی۔

طارق لطیف میاں پر وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں واقع کمرشل و رہائشی عمارتوں کے کورڈ ایریا چارجز میں بھاری رشوت کے عوض ہیر پھیر کرکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا تھا۔