شوکت ترین نے مہنگائی میں اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوکت ترین نے مہنگائی میں اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
شوکت ترین نے مہنگائی میں اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

گوجرانوالہ: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب مہنگائی سے تنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 30 فیصد کی شرح سے ریونیو میں اضافہ ہوا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سرکاری اخراجات میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو صنعت، آئی ٹی اور برآمدات کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے بھی زرعی شعبے پر کام کر چکی ہے اور آئندہ بھی کرے گی کیونکہ 62 فیصد لوگ زراعت سے وابستہ ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ ملک کو توانائی میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ عمران خان نے 10 چھوٹے اور بڑے ڈیم بنائے تھے۔ ان کا وژن غریبوں اور امیروں کے لیے یکساں مواقع پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کی مجموعی شرح 30 فیصد پر پہنچ گئی، 22 اشیائے ضروریہ مہنگی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 51 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Related Posts