طویل القامت پاکستانی محمد اعجاز علالت کے باعث انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طویل القامت پاکستانی محمد اعجاز علالت کے باعث انتقال کرگئے
طویل القامت پاکستانی محمد اعجاز علالت کے باعث انتقال کرگئے

کراچی:پاکستان کے طویل القامت شخص محمد اعجاز طویل علالت کے باعث فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محمد اعجاز کے بھائی عبدالحمید نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ محمد اعجاز ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔

مرحوم کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ محمد اعجاز کی عمر 42 سال تھی اور ان کا قد8 فٹ 2 انچ تھا،تاہم قد سے متعلق اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

مرحوم کافی عرصے بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، مگر آج طویل علالت کے باعث فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

Related Posts