جنگ ختم،اگلے چند دنوں میں اقتدار کی پرامن منتقلی چاہتے ہیں،افغان طالبان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taliban expected to announce formation of new government

کابل :افغان طالبان نے جنگ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں اقتدار کی پرامن منتقلی چاہتے ہیں۔

گروپ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن کے طور پر قطر میں مقیم ترجمان طالبان سہیل شاہین کاکہنا ہے کہ ہم خواتین کے حقوق، میڈیا نمائندوں اور سفارتکاروں کی آزادی کے تحفظ کا یقین دلاتے ہیں۔

سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ہم ایک جامع اسلامی حکومت چاہتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ تمام افغان اس حکومت کا حصہ ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ طالبان وہ انتقام لینے کا ارادہ نہیں رکھتے اور خواتین کے حقوق، میڈیا نمائندوں اور سفارتکاروں کی آزادی کا یقین دلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کابل میں امریکی سفارتخانے سے اڑتے ہیلی کاپٹر اور ویتنام سے انخلا کی تصاویر وائرل

ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ ہم عوام خصوصاً کابل کے شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی جائیدادیں، ان کی زندگیاں محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم خواتین کے حقوق، میڈیا نمائندوں اور سفارتکاروں کی آزادی کے تحفظ کا یقین دلاتے ہیں۔

دوسری جانب حزبِ اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے لڑائی ختم کرنے اوراقتدار چھوڑنے میں ہچکچاہٹ دکھائی جس سے اقتدار کی ایک ایسی حکومت کو منتقلی میں تاخیر ہوئی جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ طالبان نے آغاز میں کابل شہر میں داخل ہونے سے اجتناب کیا تاہم کچھ لوگ اس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا لوگوں کو اپنی حفاظت اپنے ہی ہاتھ میں لے لینی چاہیے۔

Related Posts