افغن وزارت خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان سے قید افغان شہریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستانی ایجنسیوں اور حکام کی جانب سے افغان سفارت خانے اسلام آباد اور افغان قونصل خانوں سے کیے گئے وعدوں کے باوجود پاکستان خصوصاً سندھ میں گرفتار افغان خواتین اور بچوں کو تاحال رہا نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سندھ کی جیلوں میں افغان بچے قید نہیں، سوشل میڈیا پر گردش تصاویر جعلی ہیں، شرجیل میمن
خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان کا سفارت خانہ ایک بار پھر پاکستانی حکام سے مطالبہ کر رہا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اور مسافروں بالخصوص خواتین، بچوں، سفید ریش بزرگوں اور مریضوں کی قید اور تشدد انتہائی تکلیف دہ ہے۔ یہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔
ذرائع نے ان قیدیوں کی جلد از جلد رہائی اور اس سلسلے کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔