افغان صوبہ بلخ میں طالبان کا حملہ، افغان آرمی کے 10اہلکار ہلاک، تین زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان صوبہ بلخ میں طالبان کا حملہ، افغان آرمی کے 10اہلکار ہلاک، تین زخمی
افغان صوبہ بلخ میں طالبان کا حملہ، افغان آرمی کے 10اہلکار ہلاک، تین زخمی

بلخ:افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں طالبان کے حملے میں افغان نیشنل آرمی کے 10 اہلکار ہلاک، تین دیگر زخمی اور پانچ دیگر اغواء کر لئے گئے،شمالی صوبہ بغلان میں کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیر کی شب صوبہ بلخ کے ضلع چمتال کے سر آسیاب نامی گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کے ایک کیمپ پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں دس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

پانچ دیگر اغواء کرکے یرغمال بنادیئے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ دریں اثناء شمالی صوبہ بغلان میں کوئلے کی ایک کان میں حادثہ پیش آیا ہے جہاں تودہ گرنے کے نتیجے میں پانچ کان کن دب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ترجمان جاوید بشارت کے حوالے سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع نہریں میں منگل کی صبح پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق ملبے تلے دبے پانچ میں سے ایک کان کن کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ باقی افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: حب چوکی فٹبال گراؤنڈمیں میچ کے دوران دستی بم حملہ، 8افراد شدید زخمی

Related Posts