کابل : طالبان نے قبضے کے بعد افغانستان کے پہلے ٹیسٹ میچ کی منظوری دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے اصول کے تحت بین الاقوامی میچ معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری کاکہنا ہے کہ ہمیں ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ اپنے سابقہ دور اقتدار میں 2001میں طالبان نے کھیلوں سمیت تفریح کی کئی اقسام پر پابندی عائد کر دی تھی۔موجودہ طالبان قیادت کا کہنا ہے کہ کرکٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور یہ کھیل بہت سے جنگجوؤں میں مقبول ہے۔
مزید پڑھیں:پنج شیر—-قضیہ کیا ہے؟—-انجام کیا ہوگا؟