پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ طلعت صدیقی کا انتقال ہوگیا ہے جس پر معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ طلعت صدیقی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ میری خالہ طلعت صدیقی آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ فریحہ پرویز نے ان کیلئے مغفرت کی دُعا بھی کی۔
ماضی کی پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ طلعت صدیقی نے دل نشین، کالیا اور حیدر سلطان جیسی فلموں میں کام کرکے مداحوں سے بہت داد وصول کی اور ریڈیو میں کام کرکے صداکاری کے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔
فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا کہ میں دُعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری خالہ کو دائمی سکون نصیب فرمائے، ہم سب کو بھی ایک روز اسی جگہ جانا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل مشہورومعروف لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ علالت کے باعث نجی ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئیں۔
لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پرگزشتہ روز ہسپتال لایا گیا تاہم ٹیسٹ سے قبل ہی ان کا انتقال ہوگیا۔
مزید پڑھیں: معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں