پولیس سے بچنے کیلئے طلال چوہدری نے پھر ٹھکانہ بدل لیا، اسلام آباد پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Talal Chaudhry was admitted to Islamabad hospital

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، نجی اسپتال کلثوم انٹرنیشنل میں داخل کر لیا گیا ۔

طلال چوہدری اپنا علاج اسلام آباد سے کرانا چاہتے تھے اس لئے لاہور سے اسلام آباد پہنچنے کے بعد نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ اسلام آباد کے نجی اسپتال کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کسی کو بھی طلال چوہدری سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ میڈیا کو بھی طلال چوہدری سے ملنے سے روک دیا ہے۔

اس سے قبل لاہور میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کے پہنچنے سے قبل طلال چوہدری کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔

پولیس ٹیم کے سربراہ اے ایس پی عبدالخالق نے بتایا کہ انہیں بل کی ادائیگی کے بارے میں معلوم نہیں ہے اور پولیس کو کوئی پرچی بھی نہیں دکھائی گئی ہے۔

اس سے پہلے فیصل آباد پولیس مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ نہیں کرسکی کیونکہ وہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی اسپتال سے چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں طلال چوہدری کوبچانے کیلئے بیگم صفدراعوان نے ڈبلیوٹرن لیا، فیاض چوہان

Related Posts