تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

اسلام آباد: تاجکستان کے صدر امام علی رحمان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بدھ کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

دفتر خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران مختلف دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ”تاجک صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور بڑھتی ہوئی جیو اکنامک پارٹنرشپ کو مزید تقویت دینے کی امید ہے۔”

پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ساتھ جڑے ہوئے برادر ممالک ہیں۔ یہ تعلقات باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی سے لبریز ہیں۔

مزید پڑھیں:موٹروے ایم 6 منصوبہ 30 ماہ میں مکمل کیا جائیگا، وزیراعظم

مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کے خیالات یکساں ہیں۔تاجکستان وسطی ایشیا میں پاکستان کا سب سے قریبی پڑوسی ہے۔

Related Posts