دکھ کی بات ہے نو مئی کو ایک مسجد بھی جلائی گئی، علامہ طاہر اشرفی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے سب سے دکھ کی بات یہ ہے کہ 9 مئی کو ایک مسجد بھی جلائی گئی۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے آج جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آج علماء و مشائخ جناح ہاؤس میں آئے ہیں کیونکہ یہ پاکستان کی عزت کی نشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ صحت نے کراچی میں خطرناک ٹائیفائیڈ کے پیش نظر ہدایات جاری کردیں

اُنہوں نے کہا کہ 9 مئی سے زیادہ سیاہ دن کوئی نہیں ہو سکتا، ایک پلاننگ کے تحت لوگ جناح ہاؤس کے اندر آئے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے مطالبہ کیا کہ اسی جناح ہاؤس میں کورٹ لگائی جائےاور حملہ کرنےوالوں کو سرِ عام سزائیں دی جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کی گئی، شہداء کی تصاویر جلائی گئیں، کرنل شیرخان کا مجسمہ توڑا گیا، یہ سب قابلِ مذمت ہے، اس سب کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور پھرسالمیت کو مدِ نظر  رکھتے ہوئے اقدامات کیے جانے چاہئیں، لاکھوں پاکستانی جناح ہاؤس آ کر خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا ہے کہ یہ ان لوگوں کا کام ہے جن کو باقاعدہ ٹرینڈ کرکےبھیجا گیا، پوری قوم اپنی فوج کےساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے نکلی ہے، چند افراد کے عمل کو پوری قوم کا عمل نہیں کہا جا سکتا۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ میں کبھی تحریکِ انصاف میں نہیں رہا، الیکشن نہ ہوں تو پھر کیا جلاو گھیراؤ جائز ہے؟

حافط طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ان مجرموں کو سب سے پہلے سزا ہونا چاہیے، الیکشن کا کوئی مسئلہ نہیں، الیکشن تو پہلے بھی ہوئے ہیں آئندہ بھی ہو جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ذہن سازی کوئی بھی کرے ہم نے ہمیشہ اس کی مذمت کی ہے، ہر چیز قوم کے سامنے آنی چاہیے۔

Related Posts