سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والے پاکستانی کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے پروگرام ٹو بی آنسٹ چھوڑ کر نجی ٹی وی پر شو کی میزبانی کرنیکا اعلان کیا ہے۔
تابش ہاشمی کاکہنا ہے کہ نجی ٹی وی پر بالکل نئے شو کی میزبانی کروں گا تاہم انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اگلے ماہ پاکستان واپس آئیں گے اور اس وقت مزید تفصیلات ظاہر کریں گے۔ تابش ہاشمی مشہور شخصیات کے ان کے کیریئر، ذاتی تجربات اور کامیابیوں کے بارے میں مزاحیہ انداز میں انٹرویو کرتے ہیں۔
اس سے قبل تابش ہاشمی نے اپنے شو کے متعلق الزامات کے بارے میں حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ ٹی بی ایچ کوئی فیملی شو نہیں ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ صرف چند کلپس کی بنیاد پر فیصلہ کیسے کر لیتے ہیں؟۔
مزید پڑھیں:حریم شاہ اور شیخ رشید کی کال وائرل، تابش ہاشمی نے بھانڈا پھوڑ دیا