ابوظہبی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں نمیبیا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیدرلینڈز کی ٹیم میگا ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ نمیبیا کرکٹ ٹیم نے ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر نیدرلینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے اور نمیبیا کو جیت کےلیے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے نمیبیا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا
نیدرلینڈز کے اوپنرز میکس اوڈاوڈ اور اسٹیفن مائی براہ پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے، اس موقع پر اسٹیفن مائی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد رولف وین ڈر مرو بھی زیادہ وکٹ نہیں کھڑے رہ سکے۔
The moment history was made ????
Look what it means to the Namibia players ???? #NAMvNED #T20WorldCup https://t.co/JyQQcmtva7
— ICC (@ICC) October 20, 2021