دبئی:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 131رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پیر کو ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے 131 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔
شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔کپتان بابر اعظم 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کاکوچ بننے کی پیشکش رکی پونٹنگ نے ٹھکرا دی