اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹ کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ کرکٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈومیسٹک سسٹم سمیت کرکٹ کے امور پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کرنے والوں میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، صہیب مقصود شامل ہیں۔
ملاقات سے قبل جب قومی کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو کھلاڑیوں نے سفید قمیض شلوار اور گہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔
وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق ٹپس دیں اور کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا۔
وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے دورہ منسوخی کا بہترین پرفارمنس سے جواب دیں، پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے، آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر فوکس کریں، انشاء اللہ جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کوئی انوکھا ملک نہیں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں ساری دنیا میں بڑھی ہیں، شوکت ترین