عمران خان ملکی سیاست سے 10سال کیلئے غائب رہیں گے۔سیّد طلعت حسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: معروف صحافی اور اینکر پرسن سیّد طلعت حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک کے سیاسی منظرنامے سے 10سال تک کیلئے غائب رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی میزبان اجمل جامی نے سیّد طلعت حسین سے سوال کرنے سے قبل کہا کہ ہمارا اطلاع پر مبنی تجزیہ یہ ہے کہ اب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو احساس ہورہا ہے کہ مذاکرات کی جانب جانا چاہئے۔

مینارِ پاکستان جلسے کی تیاریاں مکمل، نواز شریف 4سال بعد وطن واپس آج پہنچیں گے

اجمل جامی نے کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ جو دستک دی جارہی ہے، اس پر دروازہ کھلے گا یا تاخیر ہوچکی ہے؟ جس پر سیّد طلعت حسین نے کہا کہ اسلام آباد میں جو ہوا چل رہی ہے، اس کے مطابق عمران خان سیاست سے 10سال کیلئے آؤٹ رہیں گے۔

سینئر صحافی سیّد طلعت حسین نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں غلط ثابت ہوجاؤں، کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ملکی اسٹیبلشمنٹ میں کوئی مثبت تبدیلی بھی نظر آئے گی۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان ملکی سیاست میں براہِ راست کردار ادا کرسکیں گے، وہ حالات کی نزاکت سے ناواقف ہیں۔

سیّد طلعت حسین نے کہا کہ نواز شریف کو تو ملک سے باہر پارک کیا گیا تھا لیکن عمران خان کو ملک سے باہر پارک بھی نہیں کیاجاسکتا کیونکہ وہ وہاں نئی ریاست کا اعلان کردیں گے اور وہاں ان کے حمایتی بھی بہت ہیں۔ 

 

Related Posts