اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کئی شعبہ جات میں مشترکہ طور پر کام کرسکتے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات فروغ دینے کے وسیع امکانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ تجارت نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے مابین مختلف شعبہ جات میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات نے سندھ میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی