پشاور: خیبر پختونخوامیں کالام کا نیوہنی مون ہوٹل سیلاب میں صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، کالام بازار اور ہوٹلز سیلابی ریلے میں بہہ گئے، دکانیں اور 150 سے زائد مکانات بھی دریا برد ہو گئے۔
کالام میں سب سے بڑا اور قیمتی ہوٹل بھی سیلاب کی زد میں آ کر گر گیا، لوگ گرتے ہوٹل کو دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے۔
سوات میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سیلاب میں بحرین بازار بھی ڈوب گیا ہے اور کئی رابطہ پل بھی سیلاب میں بہہ گئے۔
کالام کا سب سے بڑا اور قیمتی ہوٹل، ہنی مون ہوٹل سیلاب میں بہہ گیا pic.twitter.com/Jb3ngXJWjt
— Pakistan Tourism ???????? (@PakistanJannatt) August 26, 2022