غیر ملکی شخص کی گاڑی سے بلاول ہاؤس کے قریب مشکوک چیزپھینک دی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:غیر ملکی شخص کی گاڑی سے بلاول ہاؤس کے قریب مشکوک چیزپھینک دی گئی،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی نمبر پلیٹ لگی گاڑی سے بلاول چورنگی کے قریب کوئی مشکوک چیز پھینکی گئی ہے جس کے بعد اطراف کے علاقوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کے قریب حساس مقام پر مشکوک چیز کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول چورنگی سے چند قدموں کے فاصلے پر پاکستان پیپلزپارٹی کا مرکز بلاول ہاؤس واقع ہے جہاں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت موجود ہوتی ہے تاہم اس حوالے سے تاحال بلاول ہاؤس سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Related Posts